سینیٹ میں دوہری شہریت کا آئینی بل پیش ، اے این پی کی مخالفت

منگل 10 جولائی 2012 13:04

دہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت سے متعلق بائیس ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا ہے ۔ بل کی منظوری سے دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔سینیٹ کا اجلاس چیئرمین نیئر بخاری کی زیر صدارت جاری ہے ۔دہری شہریت کا بل وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے ایوان میں پیش کیا۔ اے این پی نے بل کی مخالفت کی ۔

(جاری ہے)

سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ 21 ویں ترمیم سے قبل ایوان میں 22 ویں ترمیم کا بل پیش کردیا گیا۔بل کے تحت دہری شہریت رکھنے والوں کو بھی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت ہو گی ۔ادھر وفاقی وزیر پوسٹل سروس کی جانب سے ایک تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ تین سال کے دوران محکمہ ڈاک میں 505 افراد کو قواعد و ضوابط کے خلاف بھرتی کیا گیا جبکہ اس عرصے میں خوردبرد اور فراڈ کے باعث قومی خزانے کو 41 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا