Live Updates

ہم بندوق پکڑ کر نیٹو سپلائی نہیں روک سکتے صرف جمہوری احتجاج کریں گے، نیٹو سپلائی کی بحالی کے معاملے پر حکومت کو فوج آشیر باد حاصل ہے یا نہیں مجھے معلوم نہیں، ا مر یکہ نے پاکستان سے معافی نہیں مانگی صرف ”افسوس ،، کیا ہے ،ایسی پا رلیمنٹ کا کوئی جواز نہیں ، اگر ارکان پارلیمنٹ میں تھوڑی سی بھی غیرت ہے تو یہ استعفے دیدیں ،جب بھی ملک پر مشکل وقت آتاہے تو نوازشریف اور مولانا فضل الرحمن غائب ہوجاتے ہیں ، (ن) لیگ بتائے کہ اب اس کا موقف کیا ہے؟، گوجرانوالہ میں لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں نیٹو کے معاملے کو بھی اٹھائیں گے ، سونامی مارچ کا وقت قریب آ چکا ہے ، جلد اس کی تاریخ دونگا، طالبان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحالی پر ڈرائیورز کو قتل کرنے کے اعلان کی حمایت نہیں کرتے،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن کی لاہور میں پریس کانفرنس

بدھ 4 جولائی 2012 22:55

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات