ملک بھر میں شدیدگرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے، پانی نایاب ، درجنوں افراد بے ہوش ، گرمی کی شدت میں غصے کو کم کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے، لاہور میں ملتان روڈ پر علاقہ مکینوں کا بجلی کی طویل بندش کیخلاف سڑک بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ ،اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے تنگ آئے عوام نے لہتراڑ روڈ کو بند کردیا، پشاور میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، یونیورسٹی روڈ پر پتھر اوٴ، ٹریفک بلاک کردی،سڑک پر دھرنا، سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا

بدھ 4 جولائی 2012 18:08