نیو سپلائی کیلئے امریکا سے کوئی خفیہ معاہدہ نہیں کیا، حنا ربانی کھر، سپر پاور کو اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکا کو بتادیاکہ ریڈ لائنز کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہئیں، وزیر خارجہ کی اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو

بدھ 4 جولائی 2012 16:36

� �زیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہاہے پاکستان نے نیٹو روٹ بحال کیا لیکن ایک سپر پاور بھی اپنے موقف سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا، امریکا کو بتادیاہے کہ ریڈ لائنز کی خلاف ورزیاں نہیں ہونی چاہیئں،وزیرخارجہ نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں کو بتایاکہ پاکستان اور امریکا میں کوئی خفیہ معاہدہ نہیں ہوا ہے ، پارلیمانی سفارشات کے مطابق امریکا سے تعلقات کی پالیسی اپنائی گئی ہے ، اس عمل میں سول اور عسکری قیادت شامل ہے ، امریکا کو پیغام دیا ہے کہ ریڈ لائن کو عبور نہیں ہونا چاہیئے ، انہوں نے کہاکہ نیٹو سپلائی بحال کی لیکن ایک سپر پاور کو بھی پیچھے ہٹنا پڑا