وفاقی کابینہ اجلاس ،توہین عدالت کے آئینی ترمیمی بل 2012 ،دوہری شہریت ، نیٹوسپلائی کے دفاعی کمیٹی کے فیصلوں کی منظوری

بدھ 4 جولائی 2012 16:35

وفاقی کابینہ نے آج ہونے والے اجلاس میں توہین عدالت کے آئینی ترمیمی بل 2012 کی منظوری بھی دی ۔ بل میں کہاگیا ہے کہ شوکاز نوٹس کے بعد کسی کو عدالت میں براہ راست طلب کرنے کی بجائے صفائی کا موقع ملنا چاہیئے ۔ اس سے قبل کابینہ نے نیٹو روٹ سے متعلق دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق اوردہری شہریت کی اجازت دینے سے متعلق آئین میں ترمیم کے بل کا مسودہ منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کی بناء پر کئی ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہونے ، ایم کیو ایم سمیت کئی اتحادی جماعتوں کی حمایت کرنے پر دوہری شہریت کا بل مجریہ 2012ء منظور کر لیا، کابینہ نے دفاعی کمیٹی کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے دوہری شہریت رکھنے کے حوالے سے قانونی بل منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیاجس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔ یہ بل اب قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا