وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کا بل مجریہ 2012ء منظور کر لیا ، نیٹو سپلائی بحالی کے دفاعی کمیٹی کے فیصلے کی توثیق

بدھ 4 جولائی 2012 15:47

وفاقی کابینہ نے دوہری شہریت کی بناء پر کئی ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہونے ، ایم کیو ایم سمیت کئی اتحادی جماعتوں کی حمایت کرنے پر دوہری شہریت کا بل مجریہ 2012ء منظور کر لیا، کابینہ نے دفاعی کمیٹی کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کی بھی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت بدھ کو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے دوہری شہریت رکھنے کے حوالے سے قانونی بل منظوری کیلئے کابینہ میں پیش کیاجس کی کابینہ نے منظوری دیدی۔ یہ بل اب قانون سازی کیلئے پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ اس بل کے قانون بننے سے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانی سینٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑ سکیں گے بلکہ اعلیٰ عہدوں پر بھی فائز ہوسکیں گے جبکہ اس قانون کے بننے سے جن ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل ہوئی ہے ان کی رکنیت بھی بحال ہوجائے گی دریں اثناء کابینہ نے دفاعی کمیٹی کی طرف سے نیٹو سپلائی کی بحالی کے فیصلے کی بھی توثیق کردی