وفاقی کابینہ نے نیٹو سپلائی کی منظوری دیدی،چمن سرحد کھل گئی

بدھ 4 جولائی 2012 14:23

چمن میں کسٹم حکام کو نیٹو سپلائی کی بحالی کا نوٹی فیکیشن مل گیا، ٹرمینل کی صفائی کا کام شروع، سرحد کو سامان رسد کی ترسیل کے لئے کھول دی گئی, وفاقی کابینہ نے بھی منظوری دیدی.دنیا نیوز کے مطابق چمن میں کسٹم حکام کو نیٹو سپلائی کو کھولنے کا نوٹی فیکیشن موصول ہو گیا ہے ۔ چمن ٹرمینل پر صفائی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ چمن سرحد کو بھی سپلائی کے لئے کھول دیا گیا ہے ۔

دوسری جانب سینئر مشیر داخلہ رحمان ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں نیٹو سپلائی لائن کی بحالی کے بعد سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نیٹو کنٹینرز کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیٹو سپلائی کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے جبکہ اس حوالے سے صوبائی حکومتوں اور صوبائی آئی جی پیز کو بھی خصوصی ہدایات جاری کی جائینگی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر کو کراچی سے نیٹو کنٹینرز نکالنے میں کردار ادا کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں۔ اجلاس میں نیٹو روٹ کی سکیورٹی کے حوالے سے بھی مختلف سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے امریکا کی جانب سے سلالہ چیک پوسٹ پر نیٹو کے حملے کے واقعے پر معذرت کے بعد نیٹو سپلائی بحال کرنے کی منظوری دیدی ہے

متعلقہ عنوان :