کابینہ اجلاس، نیٹو سپلائی کی بحالی کا باقاعدہ اعلان آج متوقع

بدھ 4 جولائی 2012 11:38

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوگا جس میں کابینہ کی منظوری کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کا نوٹفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم سیکرٹریٹ میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوگا جس کی صدارت وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں کابینہ کی منظوری کے بعد نیٹو سپلائی کی بحالی کا نوٹفکیشن جاری کردیا جائے گا۔گزشتہ روز کابینہ کی دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں نیٹو سپلائی بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ ادھر نیٹو ٹرک ڈرائیورز بھی نیٹو سپلائی بحال ہوجانے کے نوٹیفکیشن کے منتظر ہیں

متعلقہ عنوان :