توہین عدالت کیس، ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی

بدھ 4 جولائی 2012 11:37

ملک ریاض کیخلاف توہین عدالت کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور جسٹس شاکراللہ جان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے ۔ سماعت کی ابتداء میں ملک ریاض کے وکیل ڈاکٹر باسط نے عدالت میں جواب جمع کرایا جس میں ملک ریاض نے عدالت سے معافی مانگ لی۔

(جاری ہے)

جواب میں ملک ریاض کا کہنا ہے کہ عدلیہ بحالی کی تحریک کیلئے جو کچھ ہوسکا، وہ کیا، پریس کانفرنس میں چیف جسٹس پاکستان کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایاتھا۔ ملک ریاض نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پریس کانفرنس کا مقصد ارسلان افتخار کو بے نقاب کرنا تھا تاہم پریس کانفرنس سے فراہمی انصاف میں رکاوٹ آئی تو معافی مانگتا ہوں

متعلقہ عنوان :