کوئٹہ، ایران سے آنے والی بس میں دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت15افراد جاں بحق، درجنوں زخمی

جمعرات 28 جون 2012 19:23

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں بم دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ہزار گنجی میں ایران سے کوئٹہ آنے والی مسافر بس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے سے بس اور پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا ہے اور پولیس اہلکاروں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں دیگر متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت کیا گیا جب ایران سے زائرین کی ایک بس کوئٹہ آئی تھی۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسافر بس میں 40 سے 50 افراد موجود تھے ۔ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے