جو معصوم لوگوں کو فرقہ وارانہ اور دیگر تضادات کی بنیاد پر قتل کررہے ہیں انہیں انسانیت کا قاتل سمجھتے ہیں، محمود خان اچکزئی ، ظلم وجبر کے خلاف میدان عمل میں نکلے ہیں ، اگر ملک کو بچانا یا چلانا ہے تو فوج اور خفیہ ایجنسیوں کا سیاست سے کردار ختم کرنا ہو گا ، نئے عمرانی معاہدے کے تحت تمام اقوام کو ان کے ساحل وسائل پر اختیار دینا ہوگا ، پشتونوں کا ملک اور صوبے میں دوسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے رہنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ، بلوچستان میں پشتونوں کو زندگی کے تمام شعبوں میں برابری دی جائے ورنہ الگ صوبے کا اعلان کرسکتے ہیں ، جہاد کا شوق رکھنے والے افغان حکومت میں شامل بڑے مجاہدین کو قائل کریں تو ساتھ دینے کو تیار ہیں ، باجوڑ سے وزیرستان تک امن کا خواب اس وقت تک پورا نہ ہوگا جب تک وہاں کے پشتونوں کو فیصلے کا حق نہیں دیا جاتا ، انتخابات سے بائیکاٹ لندن اے پی سی کے فیصلے پر کیا ، افسوس کہ 36 جماعتوں میں سے اکثر کے قائدین اقتدار کی بوسونگھ کر الیکشن میں کود پڑے ، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا پشتونخواہ میپ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں بڑے جلسہ سے خطاب

پیر 25 جون 2012 22:50