سپریم کورٹ: صدر زرداری کے آئینی استثنیٰ کیخلاف درخواست دائر

پیر 25 جون 2012 11:34

سپریم کورٹ میں صدر آصف علی زرداری کے آئینی استثنٰی کیخلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست میں صدر کے دو عہدوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست محمود اختر نقوی کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر نے جو استثنٰی حاصل کیا ہوا ہے وہ بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 43 کے تحت صدر دو عہدے بھی نہیں رکھ سکتے ۔ صدر نے دو عہدے رکھ کر آئین کی خلاف ورزری کی ہے ۔ صدر مملکت کو اقتدار سے بدنیتی کرنے پر عہدے سے ہٹایا جائے

متعلقہ عنوان :