لوٹی گئی دولت کو خزانے میں واپس آنی چاہیے ، سوئس حکام کو خط نہ لکھاتو نیا وزیراعظم کی بھی چھٹی ہوجائیگی ،گیلانی میرے مشورے پرچلتے تو انکا بہترین دوست ہوتا افسوس سابق وزیراعظم نے آئین و قانون کا ساتھ نہیں دیا، زرداری قوم اور ملک پر رحم کریں،سندھ کے عوام کو ووٹ کے بدلے کچھ نہیں ملا،اقتدار میں آکر عوام اور ملک کی تقدیر بدل دیں گے،مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 22 جون 2012 23:04

مسلم لیگ ن کے صدراور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان میں واپس آنی چاہیے ،اگرنیا وزیراعظم سوئس حکام کو خط نہیں لکھے گا تو اسکی بھی چھٹی ہوجائے گی ،گیلانی میرے مشورے پرچلتے تو انکا بہترین دوست ہوتا افسوس انھوں نے آئین و قانون کا بھی ساتھ نہیں دیا، زرداری قوم اور ملک پر رحم کریں،سندھ کے عوام کو ووٹ کے بدلے کچھ نہیں ملا،اقتدار میں آکر عوام اور ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں سیون شریف کے ملاکھڑہ گروانڈ میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت کو پاکستان میں واپس آنی چاہے اور زرداری صاحب کو قوم اور ملک پر رحم کرنا چاہیے۔نواز شریف نے کہاکہ موجودہ حکومت کو چار سال ہو گئے اور عوام کو کچھ نہیں ملا نوکری کیلئے بھی پیسہ دینا پڑتا ہے جبکہ مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دن بھرلوڈشیڈنگ نے عذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے ملک کو لوٹ کر کھا لیا گیا