وزارت عظمیٰ کیلئے امیدوار پرویز اشرف سپریم کورٹ میں زیر سماعت رینٹل پاور کیس کے نامزد ملزم نہیں، ظفر اقبال، ، مقدمہ کی تحقیقات جاری ہیں، نیب ایک مرتبہ پرویز اشرف سے 3 گھنٹے تک تفتیش بھی کر چکی ہے ،رینٹل پاور کے مقدمے کی تحقیق کرنے والی ٹیم ان کے بیان کا جائزہ لے رہی ہے ، اگر ٹیم مناسب سمجھے گی تو انہیں دوبارہ بھی طلب کرسکتی ہے، قومی احتسا ب بیورو (نیب) کے ترجمان ظفر اقبال کا برطانوی خبر رساں ادارے کو انٹرویو

جمعہ 22 جون 2012 19:58