پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف وزیراعظم پاکستان منتخب، راجہ پرویز اشرف نے 211ووٹ جبکہ مسلم لیگ ن کے مہتاب عباسی نے89ووٹ حاصل کئے

جمعہ 22 جون 2012 19:14

پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف 211ووٹ حاصل کر کے نئے وزیراعظم پاکستان منتخب ہو گئے ہیں، ان کے مدمقابل مسلم لیگ ن کے مہتاب عباسی نے89ووٹ حاصل کئے، وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی زیر صدارت شروع ہوا،قمر زمان کائرہ اور مخدوم شہاب الدین کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کے بعد نئے وزیراعظم کیلئے حکمراں اتحاد کے نامزد امیدوار راجہ پرویز اشرف، مسلم لیگ ن کے سردار مہتاب عباسی مقابلہ ہوا، جمعیت علمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمن نے انتخاب سے دستبرداری کا اعلان کیا، قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے اعلان کیا ہے کہ نئے وزیر اعظم کے انتخاب میں ووٹ استعمال نہیں کریں گے