ہر مشکل گھڑی میں باعزت راستہ دکھانے پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ، مشکل گھڑی میں اتحادی جمہوریت کی بقاء، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، انتخابات کا سال ہے ،ہمیں ملک ، پارلیمنٹ اور عوامی فیصلے کا احترام کرنا چاہیے ، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور ملک کے مفاد میں تصادم کی طرف کبھی نہیں گئے‘ پیپلز پارٹی کی قیادت اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے عدلیہ کے تمام فیصلوں کا ہمیشہ احترام کیا،پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء اوروفاقی وزیر مذہبی سید خورشید شاہ کی حکومتی اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

جمعہ 22 جون 2012 15:48

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ء اوروفاقی وزیر مذہبی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ جس نے ہر مشکل گھڑی میں باعزت راستہ دکھایا، پیپلز پارٹی نے اتحادیوں کی مشاورت کے بعد راجہ پرویز اشرف کو وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ، مشکل گھڑی میں اتحادی جمہوریت کی بقاء، پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں،پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کے لئے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا، یہ انتخابات کا سال ہے ،ہم سب کا فرض ہے کہ ملک ، پارلیمنٹ اور عوامی فیصلے کا احترام کریں،پارلیمنٹ کی بالا دستی اور ملک کے مفاد میں تصادم کی طرف کبھی نہیں گئے۔

۔ وہ جمعہ کو حکومتی اتحادیوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم کو نااہل قرار دینے کا حکمنامہ مشکل واقعہ تھا اور پورے ملک میں یہ سوچ تھی کہ حکومت عدالتی حکم پر مزاحمت کرے گی، میڈیا کی طرف سے تصادم کی باتیں آ رہی تھیں لیکن حکومت اس راہ پر نہیں گئی، حکومت نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور جمہوریت کیلئے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج وزیراعظم کے نام کا اعلان کر رہا ہوں اس کے بعد پارلیمنٹ کا دوسرا مرحلہ شروع ہوتا ہے آنے والے چند ماہ میں ملک کی تاریخ میں بہت بڑی پیش قدمی ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ منتخب پارلیمنٹ اپنا دور پورا کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری غلطی یا منشور پر پورا نہ اترنے کے حوالے سے فیصلہ عوام پر چھوڑنا چاہیے