چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ، ملک ریاض حسین نے عدلیہ اور چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے ،چیف جسٹس بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت والے بنچ میں شامل نہیں ہوں گے، عدالتی حکم

جمعہ 22 جون 2012 14:14

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بحریہ ٹاؤن سے متعلق مقدمات کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ،اب ان کیسز کی سماعت نیا بنچ کرے گا۔ جمعہ کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے جمعہ کو تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے ایک عدالتی آرڈر جاری کیاجس میں کہاگیا کہ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہورہی ہے، ملک ریاض حسین نے عدلیہ اور چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے ہیں اس لئے چیف جسٹس بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت والے بنچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد عدالت نے بحریہ ٹاؤن گارڈ قتل کیس کی سماعت 25 جون تک ملتوی کردی