چیف جسٹس نے بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا

جمعہ 22 جون 2012 23:49

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری نے بحریہ ٹاؤن سے متعلق مقدمات کی سماعت سے خود کو الگ کرلیا ہے ، اب ان کیسز کی سماعت نیا بنچ کرے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے آج تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے ایک عدالتی آرڈر جاری کیا، اس میں کہاگیاہے کہ ملک ریاض کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہورہی ہے ، ملک ریاض حسین نے عدلیہ اور چیف جسٹس پر الزامات عائد کئے ہیں، اس لئے چیف جسٹس ، بحریہ ٹاؤن کیسز کی سماعت والے بنچ میں شامل نہیں ہوں گے ، اس کے بعد عدالت نے بحریہ ٹاؤن گارڈ قتل کیس کی سماعت 25 جون تک بھی ملتوی کردی