وزیراعظم کے لئے راجہ پرویز اشرف منتخب

جمعہ 22 جون 2012 23:47

راجہ پرویز اشرف کے نئے وزیراعظم ہونے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی متفق ہوگئے ۔ آج صبح گیارہ بجے راجہ پرویز اشرف کے نام کا باضابطہ اعلان متوقع ہے پیپلز پارٹی نے ملک کے تئیسویں وزیر اعظم کے عہدے کے لیئے راجہ پرویز اشرف کے نام کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ اس نام کا اعلان کا کل پیپلز پارٹی ایک پریس کانفرنس میں کریگی ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے نئے نام کے لیئے مشاورت کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا جس کے بعد راجہ پرویز اشرف کو آئندہ وزیراعظم کے لیئے حتمی امیدوار منتخب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے نام کوحتمی شکل اتحادیوں کے اجلاس میں دی گئی۔ اس اجلاس میں ایم کیو ایم اور ق لیگ کے ارکان بھی شریک ہوئے ۔ دونوں جماعتوں نے صدر زرداری کو وزیراعظم کے امیدوار کو منتخب کرنے کا اختیار دیا۔ راجہ پرویز اشرف کے نام پرپیپلز پارٹی کے اتحادیوں نے اتفاق کیا ۔ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ آج گیارہ بجے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے جس میں راجہ پرویز اشرف کے امیدوار ہونے کا باضابطہ اعلان کریں گے