نہیں کہتا کہ حالات آئیڈیل ہیں، پہلے سے بہتر ضرور ہیں،کراچی آؤں تو کہا جاتا ہے کہ وائسرائے آ گیاہے ،کراچی میں سارا معاملہ پیسہ ہے ، وزیر داخلہ ،بدامنی کی بنیاد پیسہ ہی ہے،وزیر داخلہ سینیٹر کی حیثیت سے تھا، معطلی کے بعد تھوڑا آف ڈیوٹی محسوس ہوتا ہے،لیاری میں کبھی آپریشن نہیں ہوا ، قانون شکنوں کیخلاف ٹارگیٹڈ کارروائی کی گئی ، ضرورت پڑی تو کراچی میں دوسرے صوبوں سے فورس طلب کریں گے،چوہدری نثار اپنی ملک ریاض سے لڑائی میں حکومت کو نہ گھسیٹیں،(ن) لیگ کی جمہوریت کیخلاف مہم ٹھیک نہیں، انہیں غنڈہ گردی کی پرانی عادت ہے ،(ن) لیگ نے پیپلز پارٹی کو ناکام بنانے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیا،ارسلان افتخار معاملہ کی تحقیقات وزارت داخلہ کو سونپی گئیں تو شفاف تحقیقات کریں گے ، میڈیا مجرموں کے بارے میں انتظامیہ کو خبر دے 24 گھنٹوں میں کارروائی ہو گی،مشیر داخلہ رحمن ملک کی کراچی میں میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 16 جون 2012 15:56