لنڈی کوتل بازار میں دھماکا، ہلاکتوں کی تعداد14ہو گئی، 30افراد زخمی

ہفتہ 16 جون 2012 13:03

� �یبرایجنسی کے لنڈی کوتل بازار میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد14ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں۔ خاصہ دار فورس کے مطابق لنڈی کوتل بازار میں رنگڑ کوچہ میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے سے 30 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں فوری طور پر لنڈی کوتل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 14 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ 20 سے زائد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا جارہا ہے ۔ دھماکے سے متعدد دکانیں بھی تباہ ہوگئیں

متعلقہ عنوان :