صدر کو چیف جسٹس کے حوالے سے ریفرنس بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ،وزیراعظم، معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے، ارسلان افتخار کا معاملہ عدالت میں ہے، کوئی بات نہیں کروں گا ، اکیلا کوئی ان چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتا، مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، 825 نوبل انعامات میں سے مسلمانوں کو صرف 9 انعام ملے ہیں آدھے مسلمانوں کو بنیادی انسانی ضرورت کی اشیا مہیا نہیں، آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوط بنانے کیلئے سائنس پر توجہ دینی ہو گی،وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا وائس چانسلرز فورم سے خطاب

پیر 11 جون 2012 16:03

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ صدرزرداری کو چیف جسٹس کے حوالے سے ریفرنس بھیجنے کی کوئی ضرورت نہیں ، معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش نہ کیا جائے، ارسلان افتخار کا معاملہ عدالت میں ہے اس لئے کوئی بات نہیں کروں گا ، ہم میں سے اکیلا کوئی ان چیلنجز کا سامنا نہیں کر سکتا اس کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، 825 نوبل انعامات میں سے مسلمانوں کو صرف 9 انعام ملے ہیں آدھے مسلمانوں کو بنیادی انسانی ضرورت کی اشیا مہیا نہیں، آئندہ نسلوں کے مستقبل کو محفوط بنانے کیلئے سائنس پر توجہ دینی ہو گی ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو دوروزہ وائس چانسلرز فورم سے خطاب کر رہے تھے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پریکٹیکل تجاویز تعلیم مضبوط ہو گی تعلیم کا سوشو اکنامکس ڈویلپمنٹ میں اہم کر دار ہے۔ انھوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے ہی مستقبل میں ترقی ممکن ہو گی جدید ٹیکنالوجی مغرب سے آئی مسلمان صرف اسے استعمال کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں اب تک 825 نوبل انعامات دیئے گئے جس میں سے مسلمانوں نے صرف 9 انعامات حاصل کیے ہیں میری تجویز ہے کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر فوکس کیا جائے