چیف جسٹس کیخلاف ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی

پیر 11 جون 2012 15:24

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ارسلان افتخارکیس میں چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کے خلاف صدر مملکت کو ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے ۔اسلام آباد میں وائس چانسلرز فورم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ ارسلان افتخار کا معاملہ عدالت میں ہے وہ اس پر بات نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

ان سے سوال کیا گیا کہ کیا چیف جسٹس کے خلاف صدر مملکت کو ریفرنس بھیجنے کا ارادہ ہے جس پر وزیراعظم نے کہا کہ میڈیا معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے ،، چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی ضرورت نہیں اورنہ ہی ایسی کوئی بات ہے ۔

اس سے پہلے وزیراعظم گیلانی نے وائس چانسلرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ترقی کی منازل پانے کے لئے سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اورانسانی وسائل کی ترقی کے شعبے میں بامقصد سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمان مغربی دنیا کی محنت کا پھل کر رہے ہیں