سپیکر کی رولنگ: فہمید مرزا اور گیلانی کو توہین عدالت کا نوٹس

بدھ 6 جون 2012 15:29

وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ایک بار پھر توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ اس بار سپریم کورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کو بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔سپریم کورٹ میں اسپیکرقومی اسمبلی کی رولنگ کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔خواجہ آصف، حامد خان اور محمود اختر نقوی کی درخواستوں کی الگ الگ سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے خواجہ آصف سے اسفسار کیا کہ کیا کرپشن کے کیسز ختم ہو گئے ہیں کہ یہ کیس لے آئے ہیں۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بھی ایک طرح کی کرپشن ہے ۔حامد خان ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست میں سپیکر کی رولنگ کو کالعدم قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سپیکرعدالت کے فیصلے پراپنا فیصلہ نہیں دے سکتااور سپیکرکی رولنگ میں غلط طورپرکہا گیا کہ فرد جرم میں عدالت کی تضحیک کا الزام شامل نہیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے سزا کے خلاف اپیل نہیں کی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے سزا قبول کرلی۔ درخواست گزارمحمود اختر نقوی نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار تھا کہ وزیر اعظم کو توہین عدالت کی سزا پر اسپیکر کی رولنگ توہین عدالت کے متردادف ہے اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے سزا کے بعد اقدامات بھی توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں

متعلقہ عنوان :