کیس کے فیصلے تک چیف جسٹس نے اپنے بیٹے کو گھر سے نکال دیا

بدھ 6 جون 2012 11:26

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے از خود نوٹس کیس کے فیصلے تک اپنے بیٹے ارسلان کو گھر سے نکال دیا ہے ۔ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس کے فیصلے تک مجھے گھر سے بے دخل کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں بے قصور ہوں اور کیس میں میرا کوئی کردار نہیں ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ارسلان افتخار کا کہنا تھا کہ والد کے کیس کی سماعت کرنے پر مجھے کوئی اعتراض نہیں ۔انہوں نے کہا کہ بنچ میں بیٹھا شخص جج ہوتا ہے کہ کسی کا والد نہیں

متعلقہ عنوان :