پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے پرامیدہوں، جان ایلن،نہیں جانتا بحالی میں کتنا وقت لگے گا ، نیٹو سربراہ اجلاس میں سپلائی بحالی کے حوالے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو مایوسی نہیں ہو گی، پاکستان سے معاہدے کی کوئی جلدی نہیں ،ایساف کمانڈر جنرل جان ایلن کاانٹرویو

اتوار 20 مئی 2012 20:28

افغانستان میں تعینات بین الاقوامی سیکورٹی اسسٹنس فورس(ایساف) کے کمانڈر جنرل جان ایلن نے پاکستان کے راستے نیٹو سپلائی کی بحالی کی امیدظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نہیں جانتا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی میں کتنا وقت لگے گا ،اگر نیٹو کے سربراہ اجلاس میں سپلائی بحالی کے حوالے کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو اس سے کوئی مایوسی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

اتوارکوامریکی خبررساں ادارے کودیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ شکاگو میں جاری اجلاس کے اختتام تک نیٹو سپلائی بحال نہ ہونے کے امکان پر افسوس نہیں ہوگا ۔

انہوں نے کہاکہ وہ وہ پر امید ہیں کہ پاکستان کی جانب سے نیٹو سپلائی بحال کر دی جائے گی لیکن اس بارے میں کوئی حتمی وقت نہیں دیا جاسکتا۔ امریکی جنرل سے پوچھے گئے ایک سوال میں انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی کے حوالے سے ہمیں پاکستان کے ساتھ معاہدے کی کوئی جلدی نہیں ہے