بھارت پاکستان کو 2015ء تک صحراء و ریگستان میں تبدیل کرنے کی منصوبہ بندی کرچکا ہے،حافظ ظہورالحسن ڈاہر،امریکہ اسرائیل سمیت کئی ممالک پاکستان کی تباہی کے منصوبے میں اس کی مکمل پشت پناہی کر رہے ہیں، بھارت سات نئے ڈیم بھی شروع کر چکا ہے، پاکستانی حکومت نے اب بھی بھارت کو نہ روکا تو دونو ں ملکوں میں ایٹمی جنگ کا خطرہ ہے، پاکستانی کرپٹ بیورو کریسی اور اسٹیبلشمنٹ بھارت کو اس کے ناپاک عزائم کی تکمیل میں پوری مدد دے رہے ہیں، 18کروڑ عوام ملک کیخلاف اس گھناؤنی سازش پر کسی وقت بھی اٹھ کھڑے ہوں گے،سندھ طاس واٹر کونسل پاکستان کے چیئرمین اور ورلڈ واٹر اسمبلی کے چیف کوآرڈینیٹر کی میڈیا بریفنگ

اتوار 20 مئی 2012 19:12