ملکی سالمیت کوموجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرہ لاحق ہے ، نوازشر یف ، گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،مجرم ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہیں ، عدالتی فیصلہ منوانے کیلئے لانگ مارچ سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کابٹھہ بیٹھ رہا ہے ، حکمرانوں سے نجات ضروری ہوچکی ہے ، عوام کو حکومت کو ایک اور دھکا دینا ہوگا،وہ دن دور نہیں جب حکمرانوں کو شکست فاش ہوگی اور پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا، قوم کی دولت سوئس بنکوں میں پڑی ہے ، ہر صورت واپس لائیں گے، عوام میرے ساتھ قدم بڑھائیں، مل کر نیا پاکستان بنائیں گے،حکمرانوں کی غفلت کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ،مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کا حافظ آباد میں جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2012 21:23

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت کو موجودہ حکمرانوں کے ہاتھوں خطرہ ہے، عدالتی فیصلہ منوانے کیلئے لانگ مارچ سے بھی دریغ نہیں کریں گے، موجودہ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا ضروری ہوچکا ہے کیونکہ یہ پاکستان کا بٹھہ بٹھا رہے ہیں، وہ دن دور نہیں جب حکمرانوں کو شکست فاش ہوگی اور پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا، یوسف رضا گیلانی وزیراعظم نہیں رہے،مجرم ہونے کے باوجود اپنے عہدے پر براجمان ہیں عوام کو حکومت کو ایک اور دھکا دینا ہوگا،قوم کی دولت سوئس بنکوں میں پڑی ہے جسے ہر صورت واپس لائیں گے، عوام میرے ساتھ قدم بڑھائیں، مل کر نیا پاکستان بنائیں گے،حکمرانوں کی غفلت کے باعث بجلی کا بحران شدت اختیار کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو یہاں حافظ آباد کے میونسپل سٹیڈیم میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ نواز شریف نے جلسہ گاہ میں لگائے گئے یوتھ ونگ کے بینر ہٹوادئیے اور کہا کہ یہ کوئی عمران خان کا یوتھ ونگ نہیں ہے