چور دروازے سے نہیں ،عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں،وزیراعظم،کچھ لوگ حکومت کو ہٹانے کیلئے غیر آئینی طریقہ اپنانا چاہتے ہیں، سب لوگ جان لیں کہ اب کوئی غیر آئینی طریقہ نہیں چلے گا بلکہ آئینی طریقہ ہی اپنانا ہو گا، 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم کا محکمہ صوبائی حکومتوں کے پاس ہے، وفاقی حکومت بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرتی رہے گی،وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کالاہور میں ورچیوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب و میڈیا سے بات چیت

ہفتہ 19 مئی 2012 15:29

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم چور دروازے سے نہیں عوام کے ووٹوں سے اقتدار میں آئے ہیں، جب تک عوام کی حمایت حاصل ہے ہم حکومت کرتے رہیں گے، کچھ لوگ حکومت کو ہٹانے کیلئے غیر آئینی طریقہ اپنانا چاہتے ہیں مگر سب لوگ جان لیں کہ اب کوئی غیر آئینی طریقہ نہیں چلے گا بلکہ آئینی طریقہ ہی اپنانا ہو گا، ہم تھری جی لائسنس کیلئے کوشاں ہیں اور اس ٹیکنالوجی کیلئے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا، 18 ویں ترمیم کے بعد تعلیم کا محکمہ صوبائی حکومتوں کے پاس ہے مگر وفاقی حکومت بھی تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کرتی رہے گی، فاٹا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں 30 آئی ٹی سنٹر کیمپس بنانے اور تعلیمی اداروں میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کیلئے مزید 17 ارب روپے اور تعلیمی اداروں میں نشریات کیلئے ایک گھنٹہ کیلئے سیٹلائٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کرتا ہوں، وزارت خزانہ کو ہدایت کر دی ہے کہ آئندہ بجٹ میں نوجوانوں کیلئے ایک لاکھ روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کے روز ایکسپو سنٹر لاہور میں ورچیوئل یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کر رہے تھے