عوام کو جلد انصاف دینے کیلئے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانا ہوگی، عصرحاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ملکی قوانین میں درکار ترامیم اور نظام انصاف کو موثر بنانیکی سفارشات مرتب کرنے کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن کے اجلاس سے خطاب

ہفتہ 19 مئی 2012 14:26

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کو جلد انصاف دینے کیلئے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تعداد بڑھانا ہوگی، عصرحاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے قوانین میں ترمیم ضروری ہے۔ وہ ہفتہ کو ملکی قوانین میں درکار ترامیم اور نظام انصاف کو موثر بنانیکی سفارشات مرتب کرنے کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن کا کی صدارت کے دوران خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وفاقی شرعی عدالت، ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز ، اٹارنی جنرل، سیکریٹری قانون، نئے نامزد ارکان جسٹس ریٹائرڈ کریم خان کنڈی، اقبال حیدر، عابد منٹو شرکت کی۔ اجلاس کے ایجنڈے میں قیدی خواتین میں شامل حاملہ اور دودھ پلاتی ماؤں کو ضمانت دینے، تفتیشی عمل میں نقائص دور کرنے کیلئے قانونی ترمیم پر غورشامل ہے، اجلاس میں گھریلوتنازعات کے ثالثی حل ، امتناع تمباکونوشی قانون کا اثر بڑھانے ، ہائی کورٹ قواعد میں تبدیلی، سروسز ٹربیونل ایکٹ میں بہتری کی تجاویز پر بھی غور بھی شامل ہے