سرگودھا:سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل پر قاتلانہ حملہ

ہفتہ 19 مئی 2012 11:43

سرگودھا میں اسلم مڈھیانہ کے تشدد کا شکار ہونے والے سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ کو مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔سکول ٹیچر نفیس خان کے وکیل شاہد نذیر خان گھر سے کچہری آر ہے تھے کہ چنگ چی اور موٹر سائیکلوں پر سوار اسلم میڈھیانہ کے حامیوں نے ان کی گاڑی روک لی۔

(جاری ہے)

انہیں باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا یاجس سے شاہد نذیر کے بازو کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ۔واقعہ کے خلاف وکلا نے مکمل ہڑتال کردی ۔ واضح رہے کہ 18 مئی کو عدالت میں شاہد نذیر خان ایڈووکیٹ اور اسلم مڈھیانہ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہو ا تھا ۔اسلم مڈھیانہ کے حامیوں کی طرف سے سکول ٹیچر کے وکیل اور صحافیوں کو مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :