ایمن الظواہری کی موجودگی کے شواہد نہیں ملے ، حنا ربانی کھر

پیر 7 مئی 2012 15:13

وزیرخارجہ حناربانی کھر نے کہا ہے کہ یمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ امریکا کے پاس شواہد ہیں تو فراہم کرے۔اسلام آباد میں سینیٹر رضاربانی کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں حناربانی کھر نے پاک امریکا تعلقات کی بحالی سے متعلق بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ القاعدہ پاکستان اور امریکا کا مشترکہ دشمن ہے۔اس کے خاتمے کیلئے پاک امریکا پارٹنرشپ مضبوط ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا ایمن الظواہری کی پاکستان میں موجودگی کے شواہد نہیں ملے۔ القاعدہ سربراہ کی موجودگی کے شواہد ہیں تو امریکا پاکستان کو فراہم کرے۔ وزیر خارجہ نے بتایا پارلیمنٹ کی سفارشات کی روشنی میں امریکا سے مذاکرات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :