امریکہ کو یقین ہے کہ ایمن الظواہری پاکستان میں موجود ہے،امر یکی وزیر خارجہ ،حافظ سعید ممبئی حملوں کے ذمہ دارہیں، اس معاملہ پر امریکہ بھارت کے ساتھ ہے، امریکہ اور بھارت مذہبی تحریک کے سب سے بڑے مخالف ہیں، ایران نے ایٹم بم بنا لیا تو یہ دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا‘امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے بھارتی شہرکولکتہ میں یونیورسٹی طلبا کے ساتھ سوال جواب

پیر 7 مئی 2012 13:11

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ القاعدہ رہنما ایمن الظواہری پاکستان میں ہیں، ممبئی حملوں کے ذمہ دار حافظ سعید ہیں اور اس معاملہ پر امریکہ بھارت کے ساتھ ہے، امریکہ اور بھارت مذہب تحریک کے سب سے بڑے مخالف ہیں، اگر ایران نے ایٹم بم بنا لیا تو یہ دنیا کیلئے تباہ کن ثابت ہو گا۔ پیر کو یہ بات امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے بھارت کے شہر کولکتہ میں یونیورسٹی طلبا کے ساتھ سوال جواب دیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ القاعدہ کو مکمل طور پر معذور دیکھنا چاہتا ہے ،امریکا سمجھتا ہے کہ ایمن الظواہری پاکستان میں ہی ہے۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ حافظ سعید پر الزام ان کے خلاف ثبوت کے لئے رکھا،حافظ سعید ممبئی حملوں کا ذمہ دار ہے۔ اس معاملہ پرامریکہ بھارت کے ساتھ ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی اس جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں اور امریکہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی کرنے کے خواہا ں ہیں۔