پنجاب اسمبلی کے 2 حلقوں میں ضمنی انتخاب

پیر 7 مئی 2012 11:36

ڈیرہ غازی خان میں پنجاب اسمبلی کے دو حلقوں پی پی دو سو تینتالیس اور پی پی دو سو پینتالیس کے ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے ۔ضلع بھر میں عام تعطیل ہے ۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی کے حلقہ دو سو تینتالیس میں انتخابی گہماگہمی زوروں پر ہیں ۔ پی پی دو سو تینتالیس اور دو سو پینتالیس میں کھوسہ اور لغاری برادری کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے ۔ پہاڑی علاقوں میں چھبیس پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں جہاں بارڈر ملٹری پولیس بھی تعینات کی گئی ہے ۔