پیپلزپارٹی نے ن لیگ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ،پی پی سندھ کا 12مئی کو مسلم لیگ ن کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان

اتوار 6 مئی 2012 18:49

پیپلزپارٹی نے بھی ن لیگ کے خلاف طبل جنگ بجا دیا ۔لاکھوں جیالے لاہور کی طرف مارچ کریں گے ، سید خورشید شاہ کی جانب سے بارہ مئی کو جلسے کا اعلان ، قائم علیشاہ کہتے ہیں صدر نومبر میں عام انتخابات کا اعلان کر یں گے ۔نجی ٹی وی پیپلزپارٹی سندھ کونسل کا اجلاس وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سید خورشید احمد شاہ ،شازیہ مری اور دیگر سندھ کونسل کے ارکان نے شرکت کی اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی 12 مئی کو نواز شریف کے خلاف لانگ مارچ اور سندھ پنجاب بارڈر پر جلسہ کرے گی۔

ادھروزیر اعلیٰ سندھ سید قا ئم علی شاہ کا کہنا ہے چارسال سے ہمارے خلاف شور شرابا ہو رہا ہے ، ن لیگ ایک سال ا ور انتظار کر ے صدر نومبر میں انتخابات کا اعلا ن کر یں گے