نیٹو کو راستہ نہ دینا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی، وزیر دفاع ،احمد مختار، اس وقت سیاچن کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہے، نواز شریف سے عدلیہ کے پرانے مراسم ہیں ،وزیراعظم کے کیس کے تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں،احمد مختار کی لاہور میں پریس کانفرنس

اتوار 6 مئی 2012 16:15

وزیر دفاع چودھری احمد مختار نے کہا ہے کہ نیٹو کنٹینرز کو راستہ نہ دیا گیا تو یہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اس وقت سیاچن کا مسئلہ حل کرنا مشکل ہے ۔نواز شریف اپنی جماعت کے صدر ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے فیصلے ان کی پارٹی پالیسی اور عوام کے لیے ہے ۔نواز شریف سے عدلیہ کے پرانے مراسم ہیں تفصیلی فیصلے کا انتظار کررہے ہیں ۔وزیر اعظم نااہل ہوئے تو انہیں مستعفی ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو پارٹی نے مستعفی ہونے کے لیے نہیں کہا پارٹی ان کے ساتھ ہے ۔ ڈرون حملوں کے حوالے سے سوال میں احمد مختار نے کہا کہ امریکا کو ڈرون حملے مل کر کرنے کا کہا ہے لیکن وہ نہیں مانا