کراچی ،لیاری میں آپریشن معطل ہونے کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں احتجاج جاری، حکومت کیخلاف شدید نعرہ بازی،حکومت کی طرف 48گھنٹوں کی مہلت کے خاتمہ سے لیاری کے داخلی و خارجی راستوں پر رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی

اتوار 6 مئی 2012 14:10

کراچی کے علاقہ لیاری میں آپریشن معطل ہونے کے باوجود سندھ کے مختلف شہروں میں اتوار کو بھی آپریشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ادھر لیاری کے داخلی و خارجی راستوں پر رینجرز اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

(جاری ہے)

اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہرجئے سندھ قومی محاذاور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیاگیا،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جلال محمود شاہ نے کہاکہ کراچی میں سیاست کودہشت گردی کے ذریعے یرغمال بنادیا گیا،پیپلز پارٹی لیاری مینڈیٹ کے ساتھ جو کررہی ہے وہ قابل مذمت ہے، قائم مقام چیئرمین جسقم نیاز کالانی کاکہنا تھا کہ حکومت لیاری والوں سے معافی مانگے اوران کی پریشانیوں کا ازالہ کرےادھر رینجرز نے لی مارکیٹ، آٹھ چوک ، میرا ناکہ ، ماڑی پور روڈ ، گھاس منڈی اور حب ریور روڈ پر نفری میں اضافہ کردیاجبکہ مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی۔

۔لیاری میں دکانیں اور کاروباری مراکز کھل گئے ہیں جہاں پر رینجرز کی نفری تعینات ہے۔ اتوارکی شام 6بجے جرائم پیشہ افراد ہتھیار ڈالنے کے لیے دی جانے والی 48گھنٹے کی مہلت ختم ہو گی