گیاری سیکٹرمیں امدادی کارروائیوں کو ایک ماہ ہو گیا

اتوار 6 مئی 2012 12:58

گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے دبے جوانوں کونکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن کو ایک ماہ ہوگیاہے ،تمام ترمشکلات کے باوجودامدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔سیاچن کے گیاری سیکٹر میں موسم سخت ہے مگرریسکیو آپریشن میں مصروف اہلکاروں کے عزم چٹان کی مانند مضبوط اورحوصلے پہاڑوں جیسے بلندہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے تین مئی کومسلسل تیسرے دورے کے بعد جوانوں کی ہمت مزیدبڑھ گئی ہے ۔ گیاری سیکٹرسانحے کوایک ماہ ہوگیاہے ۔امدادی سرگرمیاں دن رات جاری ہیں۔جائے حادثہ پرمزید مقامات پرکھدائی شروع کردی گئی ہے ۔ ملبے میں دبے بٹالین ہیڈکوارٹرکے ممکنہ مقام تک پہنچنے کیلئے چالیس فٹ چوڑاراستہ تیارکیا گیاہے