سیاچن بھارت اور پاکستان دونوں کیلئے مشکل محاذ ہے ،مسئلے کا حل چاہتے ہیں، جنرل اشفاق پرویز کیانی ، پاکستان سیاچن میں بھارت کے جواب میں اپنی افواج لے کر آیا ،بھارت کیساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں ، دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں ، گلیشئر سے فوجوں کا انخلاء ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی ضروری ہے ، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری رہے گا،پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا بیان

بدھ 18 اپریل 2012 22:40

پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہا ہے کہ سیاچن بھارت اور پاکستان دونوں کیلئے مشکل محاذ ہے ،مسئلے کا حل چاہتے ہیں، پاکستان سیاچن میں بھارت کے جواب میں اپنی افواج لے کر آیابھارت کیساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں ، دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں ، گلیشئر سے فوجوں کا انخلاء ماحولیاتی بہتری کیلئے بھی ضروری ہے ، پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کا آپریشن جاری رہے گامیڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کو گیاری سیکٹر کا دورہ کیا اس موقع پران کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ ہم سیاچن میں کیوں بیٹھے ہیں؟ پاکستان سیاچن میں بھارت کے جواب میں اپنی افواج لے کر آیا جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ ہم بھارت کیساتھ سیاچن سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں ، سیاچن کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم بھارت کیساتھ اچھے ہمسائیوں کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونے چاہئیں ۔