سانحہ سیاچن،صدر زرداری کاآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ گیاری سیکٹر کا فضائی معائنہ

بدھ 18 اپریل 2012 18:46

پاک فوج کے کمانڈر انچیف صدر مملکت آصف علی زرداری نے برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کو نکالنے کیلئے جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے گیاری سیکٹر کا دورہ کیا۔ صدر وزیر داخلہ رحمن ملک کے ہمراہ سکردو پہنچے اور وہاں سے آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ہمراہ گیاری سیکٹر کا دورہ کیا، صدر نے برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا فضائی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر کو اب تک کے امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی، جس پر صدر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پاک فوج کے برفانی تودے تلے دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،دریں اثناء امدادی کارروائیوں کی کوریج کے لئے میڈیا کے نمائندوں نے بھی گیاری سیکٹر کا دورہ کیا۔ بریگیڈیئر ثاقب نے میڈیا کو بریفنگ میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج گیاری میں تودے تلے دبے آخری جوان کو نکالنے تک کوششیں جاری رکھے گی