Live Updates

ڈیپوٹیشن پر آنے والے حکومت کو ڈیکٹیٹ نہیں کرسکتے ،وزیر اعظم، سرائیکی صوبہ اتفاق رائے سے بناتوکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا، ہردورمیں نئے بینک بنتے رہے ہیں شہبازشریف کے کہنے سے بینک رک نہیں جائے گا، یوسف رضا گیلانی کی لاہور میں میڈیا سے گفتگو

منگل 17 اپریل 2012 19:30

وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ اینٹیء نارکوٹکس فورس وفاقی حکومت کے تحت ایک سویلین ادارہ ہے ، ڈیپوٹیشن پر تعینات افسر حکومت کوڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، اسے اپنی حدود میں رہنا ہوگا اورنہ ہی اتفاق رائے سے منتخب وزیراعظم کوایسے خط لکھاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے لاہو رمیں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیاست میں کوئی کام اتفاق رائے کے بغیر نہیں کیا،سرائیکی صوبہ اتفاق رائے سے بناتوکسی کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔

ان کاکہناتھاکہ نام کوئی بھی رکھ لیاجائے اس سے فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم سے جتنی بار بھی ملاقات ہوئی تواس میں یہ بات کہی گئی کہ کشمیر ،سیاچن اورسرکریک سمیت تمام ایشوز پربات چیت ہونی چاہئے
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات