بلوچستان میں آئین وقانون نافذ کراکے دم لیا جائے گا،چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری

منگل 17 اپریل 2012 13:15

سپریم کورٹ کو بتایاگیاہے کہ بلوچستان میں ان تین لاپتا افراد کا پتا لگالیاگیاہے جن کو پیش کرنے کیلئے عدالتی احکامات آئے ، چیف جسٹس افتخارچودھری نے ریمارکس دیئے ہیں کہ چاہے کچھ ہوجائے ، بلوچستان میں آئین اور قانون نافذ کراکے دم لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بلوچستان میں امن و امان کے مقدمہ کی سماعت کی ، ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے عدالت کو بتایاکہ صوبائی چیف سیکریٹری نے عدالت کے طلب کردہ 3 لاپتا افراد کے مل جانے کا بتادیا ہے ، عدالت نے اس پر چیف سیکریٹری کی رپورٹ آج ہی طلب کرلی، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہاکہ کوئٹہ میں 26 افراد قتل کردئے گئے ، وہاں کیا ہورہا ہے ، حالات کو کس نے کنٹرول کرنا ہے ؟ ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کوئٹہ میں سرد جنگ ہورہی ہے ،چیف جسٹس نے کہاکہ اتنے فنڈز مل رہے ہیں لیکن کوئٹہ ، مستونگ جیسے کم آبادی والے شہروں میں کنٹرول کیوں نہیں ہورہا؟بعد میں سماعت کے دوران وقفہ کردیا گیا۔