حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کے لئے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے ، ہیلری کلنٹن

منگل 17 اپریل 2012 11:26

ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے اور پاکستان سے کہیں گے کہ وہ حقانی نیٹ ورک کی مزاحمت کو قابو میں کرے ۔برسلز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک امریکا کا سخت گیر دشمن ہے ، اس کیخلاف کارروائی کیلئے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کابل میں ہونے والے حالیہ حملوں میں حقانی نیٹ ورک کے ملوث ہونے کے واضح اشارے موجود ہیں۔

ہیلری نے بتایاکہ اپنے دورہ پاکستان کے موقع پرانہوں نے پاکستانی حکام پرحقانی نیٹ ورک کے خلاف مناسب اقدامات کرنے پرزور دیا تھا۔ برازیل میں ایک سوال کے جواب میں ہیلری کاکہناتھا کہ امریکا پابندیوں کے ذریعے ایران پربھی دباوٴ جاری رکھے گاجبکہ شمالی کوریا کو بھی اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنا پڑے گی۔