صدر آصف علی زرداری کی حکومت کو سرائیکی بنک کے قیام کی ہدایت،جنوبی پنجاب کے تاجر اور سرمایہ کار ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی تجاویز جمع کرائیں ، سرائیکی بنک جنوبی پنجاب کے تاجروں کے معاشی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا ، تاجروں سے گفتگو

اتوار 15 اپریل 2012 17:49

صدر آصف علی زرداری نے حکومت کو سرائیکی بنک کے قیام کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تاجر اور سرمایہ کار ایک ہفتہ کے اندر اندر اپنی تجاویز جمع کرائیں۔صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے یہ بات ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

صدر نے کہا کہ وہ حکومت کو ہدایت کریں گے کہ جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لئے ایک علیحدہ سرائیکی بینک کا قیام عمل میں لایا جائے۔

انھوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے تاجر اور سرمایہ کار ایک ہفتہ اندر اندر اس سلسلہ میں اپنی تجاویز جمع کرائیں۔صدر زرداری نے کہا کہ سرائیکی بنک جنوبی پنجاب کے تاجروں کے معاشی مسائل حل کرنے میں معاون ثابت ہوگا