سیاچن،گیاری سیکٹر میں امدادی کارروائیاں جاری ،امریکا،ناروے اور چین کی ٹیمیں آج گیاری سیکٹر پہنچیں گی

اتوار 15 اپریل 2012 12:53

سیاچن میں تودے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں آج بھی جاری رہیں گی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج موسم خشک رہے گا۔سیاچن میں جوانوں کونکالنے کے لئے سینئرسائنسدان کی خدمات حاصل کرلی گئیں ہیں۔چینی ماہرین کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہے ۔ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز نے کہا ہے کہ برف تلے دبے افراد کی زندگی کے بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے ۔

(جاری ہے)

گیاری سیکٹر کی اونچائی کی وجہ سے ہیوی مشینری پہنچانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔سیاچن کے گیاری سیکٹرمیں برفانی تودے تلے دبے پاک فوج کے جوانوں اور سویلین اہل کاروں کو نکالنے کیلئے کوششیں نویں روز بھی جاری ہیں۔ آج امریکا، ناروے اور چین کی امدادی ٹیمیں بھی گیاری سیکٹر پہنچ جائیں گی۔ گیاری سیکٹر میں موسم صاف ہے ۔ جرمن اور سوئس ماہرین نے 3 ترجیحی مقامات کی نشاندہی کی تھی جہاں کھدائی کی جارہی ہے ۔ ماہرین نے ان مقامات پر بھاری مشینوں کے بجائے کدالوں اور بیلچوں سے کھدائی کا مشورہ دیاہے

متعلقہ عنوان :