صدر زرداری کا موجودہ حکومت کے دور میں ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق د ینے کا اعلان ،وزیر اعظم کو سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ فوری طور پر مشاورت شروع کر نے کی ہدایت ، آئندہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے ،پارٹی کو ہر سطح پر فعال کر نے کی ضرورت ہے ، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ صوبہ کے قیام سے ہے ،جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو ردعمل خطر ناک ہو سکتا ہے ، عوام کو حقوق دینا جرم ہے توکرتے رہیں گے ، چاہتے تو پنجاب میں حکومت بنا سکتے تھے آزاد ارکان کو خود ان کی طرف جانے دیا ،سرائیکی صوبے اور پارٹی قیادت کی حمایت پر وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا گیا ہے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان آیا ہوں ، صدر زر داری کا وزیرا عظم گیلانی کی رہائش گاہ پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز و پارٹی عہدیداران ، پیپلز لائز فورم کے وفد اور خواتین عہدیداروں سے خطاب

ہفتہ 14 اپریل 2012 23:09

صدر آصف علی زرداری نے موجودہ حکومت کے دور میں ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو ان کے حقوق د ینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ہدایت کی ہے کہ وہ جنوبی پنجاب میں الگ سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کیساتھ فوری طور پر مشاورت کا عمل شروع کریں،جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا ازالہ صوبہ کے قیام سے ہے ،جنوبی پنجاب کی عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو ان کا ردعمل خطر ناک ہو سکتا ہے ، اگر عوام کو ان کے حقوق دینا جرم ہے تو ہم ایسے جرائم کرتے رہیں گے ،مسلم لیگ (ن) کے پاس 138اورہمارے پاس 108اراکین تھے چاہتے تو پنجاب میں حکومت بنا سکتے تھے مگر آزاد ارکان کو خود ان کی طرف جانے دیا ،وزیر اعظم کو ٹارگٹ کیا گیا ہے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ملتان آیا ہوں ،ما ضی میں مجھے منشیات کیس میں پھنسانے کی کوشش کی گئی اب وزیر اعظم کے بیٹے کو منشیات کیس میں غلط ملوث کیا جارہا ہے ،ملک کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے خواتین کا کردار نہایت ضروری ہے ، خواتین عہدیدار ووٹرز سے رابطہ کر کے انکے مسائل حل کرنے میں مدد دیں ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور پنجاب اسمبلی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز و پارٹی عہدیداران ، پیپلز لائز فورم کے وفد اور خواتین عہدیداروں سے خطاب کررہے تھے