پوری قوم کی طرح ہم بھی دعاگواورمعجزے کے منتظرہیں ، گیاری سیکٹرمیں خراب موسم کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا،آپریشن دن رات جاری ہے،ڈی جی ایم او،موسم میں آئندہ دنوں میں بہتری آنے کا امکان ہے امدادی کاموں میں خودبخودتیزی آجائیگی ،گیاری سیکٹرکادرجہ حرارت منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈہے،امریکی ٹیم خراب موسم کے باعث ابھی تک کام شروع نہیں کرسکی ،متاثرہ علاقے میں کئی سالوں سے جنگ بندی ہے،بٹالین ہیڈکوارٹرگزشتہ 20، 22سال سے موجود ہے،برفانی تودے اپریل اورمئی میں زیادہ گرتے ہیں،ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزمیجرجنرل اشفاق ندیم احمدکی سیاچن حادثے پر میڈیابریفنگ

ہفتہ 14 اپریل 2012 23:07

� �ائریکٹرجنرل ملٹری آپریشنزمیجرجنرل اشفاق ندیم احمد نے کہاہے کہ گیاری سیکٹرمیں خراب موسم کی وجہ سے ریسیکیوآپریشن میں مشکلات کا سامناہے تاہم آپریشن 24گھنٹے جاری ہے،پوری قوم کی طرح ہم بھی پھنسے ہوئے فوجیوں کے لئے دعاگواورمعجزے کے منتظرہیں، موسم میں آئندہ دنوں میں بہتری آنے کا امکان ہے جس سے امدادی کاموں میں خودبخودتیزی آجائے گی ،گیاری سیکٹرکادرجہ حرارات منفی پندرہ ڈگری سینٹی گریڈہے،امریکی ٹیم خراب موسم کے باعث ابھی تک کام شروع نہیں کرسکی اب تک پہنچنے والی انٹرنیشنل ٹیموں میں کھدائی کی صلاحیت 20سے 30فٹ کی ہے ،گرنے والابرفانی تودہ 70سے 80فٹ حجم کا تھا، تمام وسائل کوبروئے کارلاتے ہوئے ہرممکن ریسیکیوکارروائی کررہے ہیں،ریسیکیوآپریشن میں 400جوان اور60شہری شریک ہیں تقریباآٹھ مقامات پرکھدائی کا کام جاری ہے ،حادثہ سات اپریل کی صبح تین سے پانچ بجے کے درمیان پیش آیا،حادثے کی اطلاع گن پوزیشن کی جانب سے دی گئی، متاثرہ علاقے میں کئی سالوں سے جنگ بندی ہے، برفانی تودے اپریل اورمئی میں زیادہ گرتے ہیں، علاقے میں بٹالین ہیڈکوارٹرگزشتہ 20، 22سال سے موجود ہے،

متعلقہ عنوان :