سرائیکی صوبہ کے قیام کے بغیرعلاقے کی ترقی نہیں ہوسکتی ،وزیر اعظم گیلانی ،موجودہ حکومت صوبہ بنانے کیلئے سنجیدہ ہے ، علاقے کے عوام کو ہمارے ساتھ ملکر بھرپور آواز اٹھانا ہوگی،پانچویں سال بھی حکومت کیخلاف سازشیں جاری ہیں عوام کی طاقت سے پھر ناکام بنادینگے ، حکومت اپنی مدت پوری کریگی،پانچویں بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے گا ، بجٹ میں ایک لاکھ نوکریاں دی جائیں گی ، بجلی بحران کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگا، صدرملتان میری نہیں عوام کی خواہش پر آئے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کی سیٹ پر بیٹھنا میرے لئے اعزاز ہے، غداری نہیں کرسکتا ،اصولوں پر سودے بازی کی اور نہ ہی کرینگے ، وقت اچھا ہو یا برا تحمل سے کام لینا چاہیے ،سید یوسف رضا گیلانی کی علی پور میں ایک ارب 42 کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے والے گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب اور ڈی جی خان ایئرپورٹ کے وی آئی پی لاؤنج میں ارکان اسمبلی اور پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے گفتگو

ہفتہ 14 اپریل 2012 23:07