کیمیکل کوٹہ الاٹمنٹ کیس،سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کے صاحبزادے موسیٰ گیلانی اورپرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کردیا،تفتیشی افسر بریگیڈئیر فہیم اور ذوالفقار احمد کا تبادلہ روک کر تحقیقات جاری رکھنے کا حکم ،کیس میں مداخلت سے لگتا ہے کہ شائد کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ،ایسی بات ہے تو مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ‘جسٹس افتخار چودھری

منگل 10 اپریل 2012 16:42

سپریم کورٹ نے کیمیکل کوٹہ الاٹمنٹ کیس میں وزیر اعظم گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی اورپرنسپل سیکرٹری خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تفتیشی افسر بریگیڈئیر فہیم اور ذوالفقار احمد کا تبادلہ روک کر تحقیقات جاری رکھنے کا بھی حکم دیدیا جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ اس کیس میں مداخلت سے لگتا ہے کہ شاید کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ایسی بات ہے تو مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے ‘ریجنل ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) بریگیڈئیرفہیم نے عدالت میں بتایا کہ سیکرٹری قانون اور تمام ریاستی مشینری تحقیقاتی ٹیم کے خلاف کھڑی ہے اور خوشنود لاشاری اور علی موسی گیلانی کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر اے این ایف بریگیڈئر فہیم اور انکی ساتھی ٹیم کے ارکان عدالت میں پیش ہوئے۔ بریگیڈئر فہیم کے وکیل اکرم شیخ نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تحقیقات کرنے والی اے این ایف کی تمام ٹیم کو تبدیل کردیا گیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایسا کیوں ہورہا ہے‘ شاید کوئی بڑا آدمی ملوث ہے ایسی بات ہے تو کیس کی مزید شفاف تحقیقات کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :