توہین عدالت:بابر اعوان نے غیر مشروط معافی مانگ لی

منگل 10 اپریل 2012 12:12

حکمران جماعت پیپلزپارٹی میں ان دنوں مسائل سے دوچار سابق وزیر قانون بابراعوان نے بالاآخر ، توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے ۔

(جاری ہے)

بابراعوان کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے آج اپنے موکل کا تحریری معافی نامہ ، سپریم کورٹ آفس میں جمع کرایا، یہ معافی نامہ چار صفحات اورآٹھ نکات پر مشتمل ہے ، معافی نامہ میں بابراعوان نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان کی ہتک آمیز پریس کانفرنس والے اقدام کو ایک اکھڑ بچے کا اقدام سمجھا جائے ، بابراعوان نے لکھا ہے کہ انکا یہ معافی نامہ ، عدالت کا وقار قائم رکھنے کیلئے ہے ، وہ غیر مشروط معافی مانگتے ہیں اور خصوصی طور پر وہ جسٹس آصف کھوسہ سے یہ معافی مانگ رہے ہیں ، معافی نامہ کی درخواست میں کہاگیاہے کہانکا معافی نامہ قبول کرکے توہین عدالت کا نوٹس ، خارج کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :